کتابیات کا ڈیٹا بیس

 

ہمارا منشور

ہندوستان میں ترجمہ سے متعلق تمام سرگرمیوں اور معلومات کے تبادلہ کا مرکز بنانا
ڈیٹا بیس کے ڈیزائن اور مفید مشوروں کے لیے پروفیسر جی۔این ڈیوی، بھاشا سنشودھن کیندر، وڈودرا کے خصوصی طور پر مشکور ہیں۔

کتابیات کی ضرورت کیوں ؟

کتابوں کے منظم مطالعہ اور وضاحت کا نام کتابیات ہے۔ یہ موضوعات پر مبنی ایک ایسی فہرست ہوتی ہے جس میں مشترک عنصر عنوان کے علاوہ ، ایک زبان اور ایک

کتابیات کا مقصد دیے گئے مضمون کے بارے میں فراہم کردہ موادکی اطلاعات کومنظم کرنا ہے تاکہ اس مضمون کے بارے جانکاری حاصل کرنے والےبہ آسانی رسائی کرسکیں۔ جس سے ایک کتاب یا موادکی سرگرمیوں کے بارے میں متعلقہ اطلاع فراہم ہوسکے۔ تاہم اس طور پر کتابیات ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں کتاب کی تاریخ بتاتی ہے۔

کتابیات کے ترجمہ کے ڈیٹا بیس کے ارتقاء کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
  وسائل:
  » انکوکرتی( سی آئی آئی ایل ۔ ساہتہ اکادمی و این بی ٹی)
  » بھاشا سنشودھن کیندر، وڈودرا
  » برطانوی لائیبریری کی اورینٹل اور ہندوستانی آفس کلیکشن
  » مختلف ناشرین کے کتابی فہرستیں
  » سینٹرل ریفرینس لائبریری، کلکت
  » ہندوستانی ادب کی قومی کتابیات (NBIL)
  » ساؤتھ ایشین یونین کیٹالاگ ،(یونیورسٹی آف شیکاگو لائبریری ز ساؤتھ ایشیا ڈیپارٹمنٹ)
  » یونیسکو
  » یونیورسٹی آف ایلی نوئیس، اربانہ ۔کیپمین این ٹی ایم، دورِحاضر میں، مختلف وسائل سے مزید اطلاعات حاصل کر رہا ہے اور جن کو عنقریب ہی ڈیجیٹائز کیا جائےگا۔

کتابیات کے نمونے

کتابیات کے نمونوں کی بابت، مختلف وسائل کی کتابیات کی مختلف فارمٹ ہوتےہیں۔

اس فارمیٹ کی دو سب سے زیادہ استعمال ہونے والی گائڈلائنز ہیں۔ ایم ایل اے(ماڈرن لینگویجیز ایسوسی ایشن) فارمیٹس اور اے پی اے(امریکن سائیکلوجیکل ایسوسی ایشن)فارمیٹس۔ ماڈرن لینگویجیز ایسوسی ایشن فارمیٹ کا استعمال تحقیقی وسائل کے حوالاجات دینے کے لیے اور مختلف موضوعات کی کتابیات بنانے کے لیے سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔

این ٹی ایم کی تیار کردہ کتابیات کی منفرد خصوصیات

این ٹی ایم کی تیار کردہ یہ کتابیات دونوں ادبی اور غیر ادبی اصناف کے ترجمہ شدہ کتب پر مرکوز ہے۔ علاوہ ازیں، یہ تمام ہندوستانی زبانوں میں شایع ہوئے تراجم کو کھوجنے کی کوشش کرتی ہے بلا امتیازکہ وہ زبانیں آئین کی آٹھویں جدول میں شامل ہیں یا نہیں۔

غیرہندوستانی زبانوں میں اور ان کے مابین ترجمہ شدہ کتب کے بارےمیں اطلاعات کو شامل کرنے کا عمل منشور میں ہے۔

این ٹی ایم اس کتابیات کےذریعہ ایک مخصوص شناختی نمبر کا سجھاؤ دیتا ہے۔جس کوآئی ایس ٹی این(انڈین سڈینڈرڈ ٹرانسلیشن نمبر) کے نام سے جانا جائے گا۔ آئی ایس ٹی این کو بنانےکی وجہ مختلف ہندوستانی زبانوں میں شایع شدہ تراجم پر نظر رکھنا ہے۔ لازمی طور پر یہ محقیقین/اسکالرز/علمی متون تک رسائی کرنے والے حضرات جن کو کسی ایک زبان میں شایع ہوئیں کتب ، ایک ٘مخصوص مضمون اور ایک خاص سال میں شایع ہونے والی کتب کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔


آئین ٹی ایم نے اس ڈیٹا بیس کو ویب پر مبنی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کی رسائی کوبڑھایا جاسکے۔ نئی اطلاعات سے مزین کرنے کے لیے یہ ڈیٹا بیس مواقع مہیا کرائے گا۔

اگر آپ کے پاس کسی ترجمہ کے بارے میں کوئی ایسی اطلاع ہےجوڈیٹا بیس میں موجود نہیں ہے تو اس اطلاع کو شامل کرنےاور این ٹی ایم کا تعاون کرنے کے لیے آپ کا خیر مقدم ہے ۔ آپ ایک صارف اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اور آپ کے علم میں جو تراجم ہیں ان کو ریکارڈ بھی کرسکتے ہیں۔آپ یہ اطلاع کو ntmciil@gmail.comپر بھی بھی سکتے ہیں جس کو این ٹی ایم کی جانب سے ڈیٹا بیس میں اَپڈیٹ کیا جائے گا۔ اگر آپ ایک ناشر ہیں، آپ کے لیے یوزر اِن پُٹ کی سہولت دستیاب ہے۔جس میں آپ اپنے نئے تراجم کے بارے میں اطلاع کو راست طور پرڈیٹا بیس میں اَپڈیٹ کر سکتےہیں۔آپ یہ اطلاع کو ntmciil@gmail.comپر بھی بھی سکتے ہیں جس کو این ٹی ایم کی جانب سے ڈیٹا بیس میں اَپڈیٹ کیا جائے گا۔ سکتے ہیں جس کو این ٹی ایم کی جانب سے ڈیٹا بیس میں اَپڈیٹ کیا جائے گا۔

کتابیات کی تحقیق

ہندوستانی زبانوں میں کسی بھی ترجمہ کے بارے میں کوئی بھی معلومات کو سرچ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔