سافٹ ویئر

نئی تکنالوجی کم خرچ ، بہت تیز رفتار سے زیادہ مقدار میں ترجمہ کرنے کے پرجوش اور نئے مواقع فراہم کراتی ہے۔ مشین معاون ترجمہ کی ترقی کے لیے بہت سے مختلف ادارے ملکر کام کر رہے ہیں۔

این۔ٹی ۔ ایم TDIL ,C-DAC اورIITs وغیرہ کی جانب سےکیے جار ہے اقدام کو نہیں دہرایے گا جنہیں پہلے سے ہی سرکار کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی جارہی ہے۔ تاہم، جس سے مشینی ترجمہ کی تکنیکی ترقی کو سہل بنایا جا سکے، انسانی وسائل کے فروغ

این۔ ٹی۔ایم In-Lan ایک انگریزی کنڑا مشینی ترجمہ پیکیج ( اصول پر مبنی) بھی تیار کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد اینگریزی میں دیے گئے جملوں کو کنڑا میں خود کار ترجمہ کرنا ہے۔ )

لازمی ڈھانچہ کی تخلیق کرنا بطورِ خاص ڈیجیٹل وسائل جیسے آن لائن تھیسارس (جامع لغات)، ذولسانی لغات، ترجمہ میمری کےلیے سافٹ وئیر وغیرہ جن کا فوری استعمال مزید جامع اور موئثر ترجمہ کے لیے معاون ہوگا۔   «
لغوی وسائل جسیے ای لغات، وَرڈنیٹ ، لسانی تجزیہ اور اسلوب ترکیبی کے وسائل، مطابق کار، مساوی تجزیہ کار وغیرہ مشینی ترجمہ کے نظام کے لازمی اجزاء ترکیبی ہیں۔ ان سب کو بنانے اور قائم کرنے کے لیے کوئی ایک ادارہ کافی نہیں ہے۔ اس کے لیے کثیرالاداراتی اشتراک کی ایک عرصہ تک کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس متفقہ کوشش میں این۔ ٹی۔ ایم میٹنگوں اور آن لائن مباحثوں کے ذریعہ ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔   «
این۔ ٹی۔ ایم کے ذریعہ منتخب کردہ متون اور ان کے تراجم کو حتی الامکان پرنٹنگ کی لغزشوں سے پاک ہئیتوں کو دستیاب کرایا جائےگا۔ این۔ٹی ایم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس ڈیجیٹل سرمایہ کوایکس ایم ایل ٹیگسز اور ڈی ڈی ڈیزکی معیاری ہیئت میں قائم رکھا جائے گا۔   «
ان دنوں میں بین الاقوامی رحجان ہے کہ اچھی کوالٹی کا پیرالل کارپورا تیار کیا جائےبمہ مشرح اور قطاربندی کے۔ اس مشرح کارپورا کومشین لرنگ تکنیکوں سےجوڑ کرمشینی ترجمہ کے نظام کو حاصل کیا جاسکے۔ اس ڈاٹا کی ایک اچھی خاصی مقدار کے لیے درکار وسعتی اقدامات کی ضرورت ہے جسے کوئی ایک تنظیم اکیلے میں نہیں کرسکتی تاہم این۔ٹی ۔ ایم اس ضمن کی تمام کوشیشوں کو بروئے کار لانے میں حتی الامکان تعاون دے گا۔   «